پاکستان کے صنعت اور چیمبر آف کامرس کنفیڈریشن نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان
اور پاکستان کی سرحد پر حالات بہتر نہ ہوا تو پاکستان ہندوستان کے ساتھ
تجارتی تعلقات ملتوی کرنے پر غور کرسکتا ہے۔ پاکستان صنعت اور چیمبر آف کامرس کنفیڈریشن کے صدر عبدالرؤف عالم نے کل
کہا
کہ سرحد کی حالیہ سرگرمیوں میں ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات جاری رکھنے
کی کوئی مجبوری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پورا صنعت کار شعبہ اس وقت ایک ہے اور وہ دونوں
ملکوں کے درمیان حالیہ متنازعہ صورت حال میں کاروبار کے بارے میں کوئی بھی
فیصلہ کرسکتا ہے۔